حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امارات اور صیہونی رژیم کے درمیان معاہدے پر عمانی کے مفتی، احمد بن حمد الخلیلی نے مسجدالاقصی پر معاملے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مسجدالاقصی اور اطراف کے علاقوں کی آزادی کو امت اسلامیہ پر واجب قرار دیا ہے۔
خلیلی کا کہنا تھا کہ اگر مسجد الاقصی کی آزادی ممکن نہیں تو اس پر معاملہ قطعا درست نہیں اور اس معاملے کو خدا کے سپرد کرنا چاہیے اور کوئی ضرور ہوگا جو ( مسجدالاقصی) کی آزادی کے لیے آئے گا۔
انکا کہنا تھا کہ معراج رسول اکرم(ص)، کے زمانے سے مسجدالاقصی ایک مقدس مکان بن چکا ہے اور مسلمانوں پر اس کا دفاع لازم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل امارات رابطوں کی بحالی پر مختلف ممالک سے اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔